Home » Hanafi Fiqh » Darulifta-Deoband.com » خواب میں آپ کو کیا خوشی ہوئی؟

خواب میں آپ کو کیا خوشی ہوئی؟

Answered as per Hanafi Fiqh by Darulifta-Deoband.com
گذشتہ رات میں نے خواب دیکھا کہ میں آسمان کی طرف دیکھتاہوں اور اچانک کوئی لکھ رہاہے، محمد رسول اللہ عید الفطر لا الہ (mohumdu Rasoola Allah Eid ul fitr la i la ha)۔ آخری لفظ کے بارے میں مجھے شبہ ہے، یہ تحریر بلیک کلر میں تھی، میں بہت زیادہ خوش ہوگیا اور اپنے آس پاس کے لوگوں کو کہتاہوں کہ میں نے یہ دیکھا ہے ، پھر بعد میں اپنے آس پاس دیکھتاہوں کہ سفید کلر میں کلمہ طیبہ لکھا ہواہے،چونکہ یہ سفید برف میں لکھا ہواہے، اور میں آس پاس جہاں بھی دوڑتاہوں اور ہرجگہ کلہ طیبہ لکھا ہواہے، میں اپنے خواب میں خوش ہوتاہوں۔ براہ کرم، تعبیر بتائیں۔

بسم الله الرحمن الرحيم

Fatwa ID: 009-011/D=1/1438

خواب مبارک ہو۔ زندگی کے مشاغل و معمولات میں کلمہ طیبہ کے تقاضوں (یعنی احکام شریعت پر عمل) کو پورا کرنے کی کوشش کریں۔

Allah knows Best!

Darul Ifta,
Darul Uloom Deoband

This answer was collected from the official ifta website of Darul Uloom Deoband in India.