دولہا اور دلہن ایک دوسرے کے سامنے ہو اور گواہ فون پر ہو تو کیا نکاح درست ہوجاتاہے؟ شریعت کے مطابق ایجاب و قبول ہوتاہے اور گواہ کو معلوم ہے کہ وہ گواہ کا کردا ر ادا کررہے ہیں۔
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 301-279/Sn=4/1438
صحت نکاح کے لیے گواہوں کا متعاقدین (لڑکا اور لڑکی یا ان کے وکیل) کی مجلس میں بجسدہ موجود ہونا ضروری ہے، فون پر موجود ہونا کافی نہیں ہے اگرچہ وہ بہ ذریعہ فون ایجاب وقبول کو سنتے ہوں؛ لہٰذا مذکور فی السوال طریقے پر جو نکاح کیا جائے وہ شرعاً صحیح اور منعقد نہ ہوگا۔ (دیکھیں: چند اہم عصری مسائل، ۱/ ۲۳۰، ط: مکتبہ دارالعلوم دیوبند)
Allah knows Best!
Darul Ifta,
Darul Uloom Deoband