Home » Hanafi Fiqh » Darulifta-Deoband.com » Is Zakat payable on Plot A and can it be given to Muhammad’s brother for his house construction?

Is Zakat payable on Plot A and can it be given to Muhammad’s brother for his house construction?

Answered as per Hanafi Fiqh by Darulifta-Deoband.com

ایک سال پہلے اپنی پینشن کا منافع حاصل کرنے پر میں نے اپنی ذاتی رہائش کے لیے ایک پلاٹ 4/ملین پاکستانی روپئے میں اس پر مکان تعمیر کرنے کے لیے خریدا۔اس کو پلاٹ( الف) کا نام دیتے ہیں۔ میرے پاس پہلے سے ایک دوسرے پلاٹ پر دوسرا چھوٹا سا مکان ہے، جس کو ہم پلاٹ (ب )کہہ سکتے ہیں۔ پلاٹ (الف) خریدنے کے وقت میں نے پلاٹ (ب) کو فروخت کرنے کا ارادہ کیاپلاٹ (الف) پر اپنے مکان کی تعمیری قیمت کو پورا کرنے کے لیے۔ تاہم مجھ کو یقین نہیں ہے کہ آیا میں اب بھی پلاٹ (الف) پر اپنی رہائش کو تعمیر کرنے کے لیے یا اس کو فروخت کرنے کے لیے اپنے پلان پر عمل کروں گا۔میرے سوال ہیں کہ (۱)کیا پلاٹ (الف) پر اب زکوة ادا کی جائے گی؟ اگر ہاں، تو آیا خریدی ہوئی قیمت پر یا مارکیٹ کی قیمت پر ؟ (۲)اگر مجھ کو زکوة ادا کرنا ضروری ہے تو کیا میں اس کو اپنے حقیقی بھائی کو ادا کرسکتا ہوں جو کہ قرض کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے جو کہ اس کے ذاتی مکان کو تعمیر کرنے کے لیے لیا گیا تھا؟ اس کے مکان کی تعمیر اب بھی جاری ہے اور اس کی تکمیل کے لیے اس کو مزید قرض کی ضرورت ہوگی۔ کیا میں اس کے مکان کی تکمیل کے لیے اس کو زکوة دے سکتاہوں؟

Assalaam u Alaikum! One year ago, on receiving my pensionary benefits, I purchased a plot for Pak Rs.4 Million with the intention to build house on it for my personal residence. Let us call it plot A. I already owned another small house on another Plot, which we may call Plot B. At the time of buying Plot A, I planned to sell the Plot B in order to finance the cost of construction of my house on the Plot A. However, now I am not sure about whether I shall still act on my plan to construct my residence on Plot A or to sell it. My questions are as under ? 1. Whether Zakat shall be payable on Plot A now? If yes, then whether on the purchase price or on the market value of the Plot A now? 2. If I am required to pay Zakat, then whether I can pay it to my real brother who happens to be under burden of loans obtained by him for construction of his own house? His construction of house is still in progress and to complete it, he might be in need of further loans. Can I pay Zakat to him for completion of his house. Wassalam. Muhammad Siddique

Answer

فتوی(ل): 24=24-1/1431

(۱) پلاٹ پر زکاة اس وقت واجب ہوتی جب کہ اس کو فروخت کرنے کی نیت سے خریدا جائے، اگر مکان بنوانے کی نیت سے خریدا جائے یا خریدتے وقت کوئی ارادہ نہ ہو تو اس پلاٹ کی قیمت پر زکاة واجب نہیں، اس لیے اگر آپ نے اس پلاٹ کو مکان بنانے کے لیے خریدا ہے تو اس کی قیمت پر زکاة واجب نہیں۔

(۲) اس پلاٹ پر زکاة واجب نہیں، البتہ اگر بھائی مصرف زکاة یعنی محتاج ہو تو اس کو زکاة کی رقم دی جاسکتی ہے۔

Allah (Subhana Wa Ta’ala) knows Best

Darul Ifta,
Darul Uloom Deoband

This answer was collected from the official ifta website of Darul Uloom Deoband in India.

Read answers with similar topics: