Home » Hanafi Fiqh » Darulifta-Deoband.com » اے سے شروع ہونے والے نام کا کوئی انشااللہ

اے سے شروع ہونے والے نام کا کوئی انشااللہ

Answered as per Hanafi Fiqh by Darulifta-Deoband.com
اللہ کے فضل سے میرے بھائی کو بیٹی ہوئی ہے ، ان کی پہلی بیٹی کا نام عائشہ(Ayesha) ہے، اس لیے وہ اپنی دوسری بیٹی کا نام عائشہ کی طرح رکھنا چاہیں گے جو اے(A) سے شروع ہو ۔ براہ کرم، صحابہ کرام یا انبیاء کی ازواج میں سے کوئی ایسا نام بتائیں کہ جس کا پہلا حرف اے شروع ہوتاہو۔ براہ کرم، جواب دیں۔

بسم الله الرحمن الرحيم

Fatwa ID: 941-758/D=9/1435-U

(۱) آسیہ: یہ فرعون کی بیوی تھی لیکن بڑی ولی اور بزرگ تھیں کہ قرآن میں ان کا تذکرہ خوبیوں کے ساتھ کیا گیا ہے اگرچہ نام نہیں لیا گیا بلکہ فرعون کی بیوی کہا گیا ہے حدیث میں ہے کہ مردوں میں بہت کامل ہوئے ہیں مگر عورتوں میں کوئی کمال کے رتبہ کو نہیں پہنچی سوائے حضرت مریم اور آسیہ کے۔
(۲) آمنہ: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی والدہ کا نام ہے۔
(۳) امامہ: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نواسی حضرت زینب کی بیٹی کا نام ہے۔
(۴) اسماء: حضرت عائشہ کی بہن حضرت ابوبکر صدیق کی صاحبزادی ہیں۔

Allah knows Best!

Darul Ifta,
Darul Uloom Deoband

This answer was collected from the official ifta website of Darul Uloom Deoband in India.